ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پاکستانی علماء درگاہ اعلیٰ حضرت کے سالانہ عرس کے لیے مدعو نہیں 

پاکستانی علماء درگاہ اعلیٰ حضرت کے سالانہ عرس کے لیے مدعو نہیں 

Tue, 08 Nov 2016 19:05:20  SO Admin   S.O. News Service

بریلی، 8 ؍نومبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )سرحد پرجنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے حوالے سے ملک میں پھیلی ناراضگی کے درمیان درگاہ اعلیٰ حضرت انتظامیہ نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہو رہے سالانہ عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی علما ء کو دعوت نہیں دی ہے۔درگاہ اعلیٰ حضرت انتظام کے عہدیدار ناصر قریشی نے آج یہاں میڈیا کو بتایا کہ آئندہ 24؍نومبر کو شروع ہو رہے اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے عرس میں اس بار پاکستان کے علماء کومدعو نہیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ درگاہِ اعلیٰ حضرت عرس انتظامیہ کو اندیشہ ہے کہ اگر اس کے دعوت نامے کا کسی ناپسندیدہ شخص نے غلط استعمال کر کے ویزا حاصل کر لیا اورملک میں کوئی واقعہ پیش آیا ، تو اس سے جانی ومالی نقصان تو ہوگا ہی، درگاہ کی بھی بدنامی ہو سکتی ہے۔ساتھ ہی پاکستان مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اس وجہ سے بھی پاکستانی علماء کو مدعونہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔درگاہِ اعلیٰ حضرت کے ترجمان مفتی محمد سلیم نوری نے بتایا کہ تین روزہ عرس پروگرام میں ملک کے علاوہ ماریشس، برطانیہ، دبئی، عمان، جنوبی افریقہ،فرانس، سعودی عرب، سری لنکا، ملاوی اور زمبابوے سے بڑی تعداد میں علماء کرام شرکت کر رہے ہیں۔


Share: